جنوری کے پہلے ہفتہ میں سروے کی تکمیل متوقع، ہاؤزنگ کارپوریشن کے ایم ڈی گوتم کا بیان
حیدرآباد : 30 ڈسمبر ( سیسات نیوز) ریاست میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے درخواستوں کا سروے جاری ہے ۔ تاحال تقریباً 51 لاکھ 65فیصد درخواستوں کا سرو مکمل ہوا ہے ۔ ہاؤزنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر پی وی گوتم نے بتایا کہ ہفتہ کو ایک دن میں 4.31 درخواستوں کا سروے مکمل ہوا ہے ۔ موبائیل ایپ میں تکنیکی مسائل پیدا ہونے پر سنٹر فار گڈ گورننس(CGG) ہاؤزنگ کارپوریشن آفس میں موجود ٹیکنیکل عہدیدار فوری اس کو حل کررہے ہیں ۔ سرور ڈاؤن ہونے کے افواہوں کی انہوں نے تردید کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کی افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں ۔ اضلاع کھمم ، کتہ گوڑم ، سوریا پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سروے کا وہ معائنہ کرچکے ہیں ۔ ایپ کی کارکردگی کا جائزہ لے چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کے سی ای ۔ ای ای اورسیز کنسلٹنٹس متحدہ اضلاع ورنگل، محبوب نگر اور میدک کا دورہ کرتے ہوئے پراجکٹ ڈائرکٹرس اور ہاؤزنگ عہدیداروں کے ساتھ سروے کا معائنہ کرچکے ہیں ۔ پی وی گوتم نے کہا کہ اندراماں ہاؤزنگ درخواستوں کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ عملہ شہر اور اضلاع میں درخواست گزاروں کے مکانات کا دورہ کرتے ہوئے سروے کررہے ہیں اور عوام بھی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں ۔ سروے کے تعلق سے عوام کو شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے کی ضرورت نہیںہے ۔ شفاف انداز میں موثر طریقہ سے سروے کیا جارہا ہے ۔ رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ اہل افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مقررہ وقت پر سروے کا کام مکمل ہوجانے کی توقع کا اظہار کیا ۔ 2