تاحال گریٹر حیدرآباد سے 46,121 درخواستیں موصول ، اگست کے اواخر میں فلیٹس کا الاٹمنٹ
حیدرآباد 11 اگست ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں تعمیر کئے جانے والے اندراماں مکانات (ٹاورس ) کیلئے درخواست کی آخری تاریخ میں 15 اگست تک توسیع دی گئی ۔ پہلے درخواستوں کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی تھی ۔ وزیر ہاوزنگ سرینواس ریڈی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں تین دن سرکاری تعطیلات کی وجہ سے عوام کو درخواستیں جمع کرانے میں دشواریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسکیم کے آغاز 21 جولائی سے 10 اگست کی شام تک جملہ 46,121 درخواستیں موصول ہوچکی تھی ۔ آخری تاریخ میں توسیع کے باوجود تمام درخواستوں کی جانچ اور مستحقین کو مکانات کی الاٹمنٹ کا عمل اگست کے اواخر تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ پی سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ الاٹمنٹ کا پورا عمل مکمل شفافیت و غیر جانبدارانہ طریقے سے انجام دیا جائیگا ۔ اس لیے درخواست دہندگان کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں ۔ سب سے زیادہ اسمبلی حلقہ کوکٹ پلی سے 6615 اسمبلی حلقہ قطب اللہ پور سے 5571 اسمبلی حلقہ خیریت آباد سے 5518 اسمبلی حلقہ نامپلی 4372 ، اسمبلی حلقہ ملک پیٹ سے 3.609 اسمبلی حلقہ شیرلنگم پلی سے 3488 اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ سے 3073 اسمبلی حلقہ کاروان سے 2184 اسمبلی حلقہ صنعت نگر سے 2046 اسمبلی حلقہ سکندرآباد سے 1755 اسمبلی حلقہ بہادر پورہ سے 1706 اسمبلی حلقہ جات گوشہ محل اور یاقوت پورہ سے فی کس 1668 ، اسمبلی حلقہ ملکاجگیری سے 1333 اسمبلی حلقہ ابراہیم پٹنم 1031 اسمبلی حلقہ مہیشورم سے 734 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔۔ 2/k/b