اندوپریا نے بحیثیت صدر نشین بلدیہ کاماریڈی جائزہ لے لیا

   

کاماریڈی ۔ ـ19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نو منتخب صدرنشین بلدیہ کاماریڈی اندو پریا نے آج میونسپل آفس میں اپنا جائزہ حاصل کیا اس موقع پر گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ صدرنشین بلدیہ اندو پریا نے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے جائزہ حاصل کے موقع پر طلب کرتے ہوئے ہندو پنڈت سلوگ پڑھا تو ، پادری نے بیبل اور مسلم عالم دین نے قرآنی آیت پڑھی ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ2014 ء سے اقتدار پر موجودہ صدرنشین بلدیہ کی معیاد میں کئی دھاندلیاں ہوئی تھی لیکن اب الیکشن سے پاک نظم و نسق کو انجام دیا جائیگا اور کاماریڈی کے عوام کے مسائل کو حل کو حل کرنے کی ہدایت دی ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈس بھی حاصل کئے جائیں گے اور بلدیہ کی ترقی بالخصوص آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر اراکین بلدیہ سید انور احمد ، محمد اسحاق شیرو ، سی راجیشور ، گینشوری و دیگر بھی موجود تھے صدرنشین بلدیہ کے جائزہ لینے کے بعد انہوں نے ان کی بکثرت گلپوشی کی گئی اور محمد علی شبیر نے صدرنشین بلدیہ کو مبارکباد بھی پیش کی ۔