تل ابیب : اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے فلسطینی پنا گزینوں سے متعلق امدادی ایجنسی انرواکو بیت المقدس میں سرگرمیاں روکنے اور تمام زیر استعمال عمارتیں خالی کر نے جمعرات 30 جنوری تک کی مہلت دی ہے ۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو بھیجے گئے خط میں سامنے آئی ہے ۔اس سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2024 میں ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کی رو سے اسرائیل میں اقوام متحدہ کی ایجنسی “انروا” کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق مشرقی بیت المقدس پر بھی ہو گا۔