انسٹاگرام‘ یوٹیوب نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرنے سے صارفین کو روکناشروع کردیاہے

,

   

نئی دہلی۔چین کے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم کی بڑھتی مقبولیت سے خوف میں اکر میٹا کے اپنے ذاتی انسٹاگرام او رگوگل کے اپنے یوٹیوب نے نئے فیچرس متعارف کرائے ہیں تاکہ اپنے شارٹ ویڈیوایپ کے صارفین کو کراس پلیٹ فارم شیرئنگ سے روکا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام ریل میں ایک ائی فون سے ایڈیٹ کی گئی ایک ویڈیو کو اگر ڈاؤن لوڈ کرنے کی جب کوشش کی جارہی ہے تو مذکورہ ویڈیوسے آواز غائب ہوجارہی ہے۔

دی ویرج کی خبر ہے کہ ”اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی دوسرے ایک(جیسے ٹک ٹاک) میں ریلیز کے استعمال کے لئے فوٹیج آپ ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو درحقیقت آپ کو پہلے وہ ریل پوسٹ کرنا ہوگاتاکہ آواز کومحفوظ کرسکیں“۔اس کے بعد ہی ٹک ٹاک پر استعمال کرنے کے لئے مذکورہ ویڈیو کلپ کو آواز کے ساتھ ڈاؤن لوڈکرنا ممکن ہے“۔

جمعرات کی رات دیر گئے اتھی کی رپورٹ میں ذکر کیاگیاہے کہ تخلیق کار کو وہی ویڈیوٹک ٹاک پر پوسٹ کرسکتے ہیں مگر انہیں پہلے وہ ویڈیوانسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے‘ پھر اس میں ترمیم کرنا اور کلپ ڈاؤن لوڈ کرنا پھر اس کو ٹک ٹاک پر بھیجنا ہوگا۔

دوسری جانب جب تخلیق کاروں کی جانب سے یوٹیوب شارٹ ویڈیوز پر ایک ویڈیو بنایاگیا‘ وہ اس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کو بغیر ”یوٹیوب واٹر مارک“ کراس پوسٹ کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

یوٹیوب نے اپنی ایک تازہ جانکاری میں کہا ہے کہ ”اگر آپ یوٹیوب اسٹڈیو سے آپ کے شارٹس ڈاؤن کرتے ہیں تاکہ دوسرے پلیٹ فارمس پر شیئر کریں‘ آپ کو ڈاؤن لوڈ کئے گئے مواد پر ایک واٹر مارک نظر ائے گا“۔

مذکورہ کمپنی نے مزیدکہاکہ ”ہم نے آپ کے شارٹس پر ایک واٹر مارک رکھا ہے تاکہ آپ کے صارفین دیکھ سکیں کہ مذکورہ مواد جو دوسرے پلیٹ فارمس پر شیئر کیاجارہا ہے وہ یوٹیوب شارٹس سے لیاگیاہے“۔

مذکورہ یوٹیوب کے نئے شارٹس اگلے کچھ ہفتوں میں ڈسک ٹاپ پر پیش کئے جائیں گے‘ اور مذکورہ کمپنی کو منصوبہ ہے آنے والے مہینوں میں اس کو موبائل تک وسعت دیں۔