انـتـقـال

   

حیدرآباد۔ 7 اگست (راست) جناب محمد اکرم ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم ماہرِ امراض ِچشم کابعمر 64 سال آج بعد عصر مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مسجد حاجی کمال، سالار جنگ بریج دارالشفاء ،حیدرآبادمیں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قدیم فیل خانہ بیگم بازار میں عمل آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند جناب محمد وسیم اکرم اور تین دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9704007090 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ خالدہ بیگم زوجہ جناب محمد تقی الدین چودھری ریٹائرڈ انجینئر بی ایچ ای ایل کا بعمر 73 سال اتوار 7 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد شریف نگر کشن باغ میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ مثیت گلشن عثمان باغ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9866105733 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ عظمیٰ صوفی بنت حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد ریاضت علی چشتی ابوالعلائیؒ کا بروز ہفتہ بعد مغرب بعمر 54 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 اگسٹ بروز اتوار بعد نماز فجر حضرت صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی نے پڑھائی۔ بعدازاں تدفین درگاہ حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد ریاضت علی چشتی ابوالعلائیؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9848591786 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم (زیارت) بروز منگل 10 محرم کو بعد نماز عصر خانقاہ ابوالعلائیہ مصری گنج میں مقرر ہے۔