حیدرآباد۔ الحاج محمد عبدالہادی عرف حاجی مالک سفینہ ہوٹل ساکن عالیجاہ کوٹلہ کا بروز ہفتہ 25 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ حکیم پیٹ کنٹہ میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885008219 یا 9848219319 پر ربط کریں۔
l٭l الحاج سید کلیم الدین ولد جناب سید معین الدین ( مرحوم ) فرن کاٹیج گولکنڈہ کا 26 جولائی 2020کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سدرہ لی، فرن کاٹیج گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروزمنگل 28 جولائی بعد نماز عصر مسجد سدرہ لی فرن کاٹیج گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985240087 یا 9951222925 پر ربط کریں۔
l٭l جناب سید شکیل احمد سابق ساکن توپ خانہ کاروان حال مقیم کنگس کالونی شاستری پورم ولد جناب سید بدر الدین مرحوم کا بعمر 60 سال جمعہ 24 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین بالا پور قبرستان میںعمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان سید شاہ احمد انجینئر حال مقیم ریاض، سید زاہد احمد اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7207642634 یا 9848438957 پر ربط کریں۔
l٭l الحاج محمد مظہر الباقی ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائی اسکول کویلی ( ضلع سنگاریڈی ) ساکن گچی باؤلی اندرا نگر ولد جناب محمد فضل الباقی مرحوم کا اتوار 26 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دلاور شاہ بیگم گچی باؤلی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد حسینی پاشاہ کے روبرو واقع قبرستان مستعد پورہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان الحاج محمد انوارالباقی ، محمد ابرار الباقی، محمد انتصار الباقی، محمد اکرام الباقی اور 4 دختران شامل ہیں۔
l٭l مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی المعروف حضرت عارف پاشاہ فرزند اکبر حضرت ابوالقاسم شاہ سید عبدالوہاب حسینی القادری الملتانی المعروف حضرت وہاب پاشاہ قدس سرہ العزیز کا آج رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد بلالؓ ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق قدس سرہ العزیز میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ بعد نماز عصر جامع مسجد بلال ، سمتا کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000519800 یا 040-65696370 پر ربط کریں۔
l٭l جناب سید محمد ذکی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ابن جناب سید محمد نقی کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مرحوم، آغا مجاہد حسین ایم ڈی ایم ڈی آلیو ہاسپٹل کے خسر تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849183836 پر ربط کریں۔
l٭l جناب میر محبوب علی ریٹائرڈ ایمپلائمنٹ آفیسر کا 26 جولائی بروز اتوار بعد عصر انتقال ہوگیا۔ اسی روز نماز جنازہ بعد عشاء مسجد عبادللہ شاہ قادری میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 28 جولائی منگل کو مسجد عباداللہ شاہ قادری چنچل گوڑہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرت 9177915149 پر ربط کریں۔