انـتـقـال

   


حیدرآباد : جناب مسعود اقبال ولد جناب محمد عبدالحکیم مرحوم موظف ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر مانیر لوور ایریگیشن کریم نگر کا 5 فبروری 2021 ء بروز جمعہ مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز مغرب قبرستان اے بیاٹری لائن شانتی نگر عالم گیر مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 فبروری بروز اتوار بعد عصر مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9949137307 یا 7207663446 پر ربط کریں۔
l٭l جناب عزیز اللہ خان ولد جناب محمود خان مرحوم بعمر 65 سال ساکن لال ٹیکری نامپلی کا علالت کے بعد 5 فبروری بروز جمعہ ایک بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ متصل مسجد دارالعرفان ریڈہلز میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان خیریت آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849988270 ، 9849549276 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد خواجہ شاہ عزیز محی الدین عرف مجاہد ولد جناب محمد خواجہ قطب الدین مرحوم کا 4 فبروری بروز پنجشنبہ رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ تدفین مسجد دھوبن دارالسلام میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 فبروری بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد دھوبن دارالسلام میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9948202580، 7013473863 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ صبیحہ سلطانہ عرف اصفیہ زوجہ جناب محمد احمد علی مرحوم کا بعمر 73 سال 5 فبروری بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قادریہ چادرگھاٹ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 7 فبروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9502927991 یا 9642242742 پر ربط کریں۔