انـتـقـال

   

ویر چکرا ونگ کمانڈر ایئر فورس
سید اقبال علی کا امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔ جناب سید اقبال علی موظف ویر چکرا ونگ کمانڈ رایر فورس کا شکاگو امریکہ میں 24 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا۔ انہوں نے ڈسمبر 1971 میں پاکستان کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ فلائیٹ لفٹننٹ جناب سید اقبال علی بحیثیت فائٹر بم اسکوائیڈرن بھی تھے۔ اپنی خدمات کے دوران انہوں نے متعدد آپریشن میں حصہ لیکر 9 ٹینکس،18 گاڑیوں ، ایک گن پوزیشن، ایک فیول ڈمپ ، ایک عمارت، ایک واچ ٹاور اور ایک فیول ٹرین کو نشانہ بناکر ناکارہ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دشمن کے دستہ اور کوچ کو بھی نشانہ بنانے پر بھر پور توجہ دی تھی۔ یکم مارچ 1984 کو وہ بحیثیت گزیٹیڈ ترقی پاکر ونگ کمانڈر مقرر ہوئے۔ انہوں نے دوران خدمات اپنی پیشہ واران صلاحیت کا بھرپور استعمال کیا اور 29 جولائی کو 1987 ء کو وظیفہ حسن خدمت سے سبکدوش ہوئے۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ ریحانہ علی کے علاوہ جعفر علی ، رضا علی اور زینب علی شامل ہیں۔
٭٭ جناب محمد انور علی کا 23اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ہیرا معین باغ میں ادا کی گئی اور معین باغ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8897959390 یا 9912421315 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ صاحبزادی لیاقت النساء بیگم بنت پروفیسر محمد اکبر علی خان مرحوم زوجہ جناب سید عبدالصمد کا مختصر علالت کے بعد جمعہ 23 اپریل2021 کو 11.30 بجے دن انتقال ہوگیا۔ تدفین اسی دن بعد نماز عصر دائرہ حضرت میر مومن صاحبؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دودختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8801574911 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد عبدالحکیم موظف اے ای ٹی ایس ایس ای بی و بانی مارننگ اسٹار ہائی اسکول قاضی پورہ حیدرآباد کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء پیٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8919152281 یا 9701722315 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید یوسف الدین موظف اکاؤنٹنٹ محکمہ ریلوے ساکن تارناکہ (سابق ملازم بن دلان کمپنی ۔ جدہ ) ولد جناب سید علاء الدین مرحوم کا بعمر 86 سال ہفتہ 24 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بلال ایچ ایم ٹی میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9581952591 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد قاسم خان ولد الحاج محمد عبدالحمید خان مرحوم تعلقہ کوڑنگل موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر ای ایس آئی ایڈمن حیدرآباد متحدہ آندھرا پردیش حال مقیم نظام کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 76 سال ہفتہ کی رات 24 اپریل کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ 25 اپریل کو نماز جنازہ بغدادی شاہ کی مسجد لنگر حوض میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین وہیں قبرستان میں عمل میں آئی۔
مرحوم کی اہلیہ محترمہ مہر النساء کا بھی حرکت قلب بند ہوجانے سے 24 اپریل صبح 6 بجے انتقال ہوگیا۔24 اپریل کو بعد نماز مغرب نماز جنازہ بغدادی شاہ کی مسجد لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7702124786 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ افتخار النساء بیگم ( مقبول بیگم ) زوجہ جناب محمد علی مرحوم کا طویل علالت کے بعد 24 اپریل بروز ہفتہ رات دس بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نواب شرف الدین خان دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9676206902 یا 9849963144 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ بدر النساء ساکن گلشن کالونی زوجہ جناب سید محمد نذیر الدین حسین مرحوم موظف آر ٹی سی اسسٹنٹ اسٹیشن منیجر کا 24 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد ابوبکر گلشن کالونی میں ادا کی گئی۔ تدفین گلشن کالونی کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 8464081459 یا 7207802268 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد ارقم ولد جناب محمد اعظم ساکن جلال کوچہ و حافظ بابا نگر کا بعمر 67 سال بروز جمعہ 23 اپریل 2021 کی شب قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ تدفین 24 اپریل بعد نماز عصر مسجد حصہ پھول باغ ، حافظ بابا نگر میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ارناگرامر اسکول وارنا جونئیر کالج کے بانی و صدر تھے ۔ علاوہ ازیں مجلس بچاؤ تحریک کے مرحوم صدر جناب آدم ملک ایڈوکیٹ کے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات : 9849400210یا 9642404845 پر ربط کریں ۔