انـتـقـال

   

حیدرآباد۔ جناب حامد محی الدین کا 22 مئی 2021 کو رات 11:30 بجے انتقال ہوگیا۔ تدفین محمدیہ مسجد ، ٹی وی ٹاورچوراہا میں 23 مئی کو صبح 9 بجے عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8309114154 پر ربط کریں۔
l٭l یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حیدرآباد کے ادبی حلقوں کی ہردلعزیز شخصیت اور دستاویزی حیثیت رکھنے والی دو کتابوں ندائے حق اور اساس قرآن مجید کے مصنف جناب محمد نسیم الدین احمد ولد جناب محمد فصیح الدین احمد مرحوم ساکن روڈ نمبر 14 ، بنجارہ ہلز کا بروز جمعہ 21 مئی 2021 بعارضہ قلب انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جمعہ قبرستان ملحقہ مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849189353 یا 998927176 پر ربط کریں۔
l٭l جناب سید شبیر علی ملازم آئی جی منٹ ولد جناب سید شہاب الدین کا 19 مئی 2021 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین شرفی چمن قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247121768 یا 9246278476 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ سعیدہ بیگم بنت جناب الیاس خان زوجہ جناب غوث محی الدین ساکن سعیدآباد کا 22 مئی 2021 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء احاطہ مدرسہ نور سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بخاری شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، حافظ و قاری محمد صلاح الدین ایوب کی خوش دامن تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے9948728958 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ راشدہ بیگم زوجہ جناب سید مظاہر الحسنین موظف ایم آر او مرحوم کا بعمر 74 سال ہفتہ 22 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مریم خاتون کرنول میں فرزند حافظ سید رضوان الحسنین کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں۔ مرحومہ، حضرت سید شریف حسین ترمذی سابق ناظم مجلس علمیہ آندھرا پردیش مرحوم کی صاحبزادی اور جناب سید سجاد الحسنین سینئر صحافی سیاست ٹی وی کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9398698117 یا 9490219350 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد احمد مظفر ولد جناب محمد عبدالجبار مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج خانگی دواخانہ میں بعمر 43 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مولانا حافظ سید عبدالصمد جعفری مجاہد نے مسجد کمان سوق میر دودھ باؤلی میں پڑھائی اور تدفین قبرستان حمدو بھائی چٹکنی پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک ہمشیرہ اور ایک برادر ڈاکٹر محمد آصف مظفر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7330860318/ 9989460175 پر ربط کریں ۔
l٭l جناب نذیر احمد جنیدی ساکن چنچل گؤڑہ آر ٹی اے ایجنٹ کا بعمر 80 سال آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دلہے خان نواب جامع مسجد چنچل گوڑہ میں بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جیل گارڈن چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ زیارت بروز منگل بعد عصر دلہے خان مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 7794844400/ 8801117590 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد۔ جناب اسلم احمد صدیقی ساکن رین بازار مادنا پیٹ ولد جناب خواجہ معین الدین حسن صدیقی مرحوم کا جمعہ 21 مئی کو عجمان ( متحدہ عرب امارات ) میں انتقال ہوگیا۔ وہ جناب میر کرامت علی مرحوم ریٹائرڈ محکمہ تعلیمات کے داماد اور جناب سید فاروق علی سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او آفس حیدرآباد کے بہنوئی تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عجمان کے قبرستان جرف میں ہفتہ 22 مئی کو بعد نماز عشاء تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران اور ایک فرزند مدثر احمد صدیقی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7287862168 یا 7287862168 پر ربط کریں۔