انـتـقـال

   

حیدرآباد : جناب محمد حفیظ اللہ شریف ولد جناب محمد غفار اللہ شریف مرحوم کا طویل علالت کے بعد بروز ہفتہ 19 جون کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت شجاع الدینؒ عیدی بازار عمل میں آئی۔ مرحوم، میر شجاعت علی جنرل منیجر روزنامہ سیاست کے بڑے بہنوئی تھے۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 20 جون بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849031375 اور 9885064001 پر ربط کریں۔
l٭l سینئر صحافی و ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ ’وطن کی پکار‘ ڈاکٹر سید رضا مہدی ولد جناب سید باقر مہدی مرحوم کا 19 جون کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے پیٹ کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فاروق اعظمؓ میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان نزد چراغ علی نل میں عمل میں آئی۔ مرحوم نہ صرف ایک ملنسار شخصیت کے حامل تھے بلکہ ہر گوشہ میں کافی مقبول تھے۔ پسماندگان میں 2 اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان سید فیروز حسین و سید الیاس حسین (حال مقیم امریکہ) کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6303638711 ، 8686747450 پر ربط کریں۔
l٭l جناب شیخ سید سعید سینئر عہدیدار محکمہ اوزان و پیمانہ جات ( ریلائنس وئینگ مشین سرویس ) ولد جناب شیخ عمر مرحوم ساکن قاضی پورہ کا 19 جون بروز ہفتہ کو صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں 20 جون اتوار کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 6304224416 پر ربط کریں۔
l٭lجناب حاجی محمد نصیرالدین ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم پروپرائٹر شیبا کارنر جنرل بازار سکندرآباد کا مختصر سی علالت کے بعد 19 جون بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد بوٹس کلب سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849050678 یا 9849977291 پر ربط کریں۔