انــتــقـال

   

حیدرآباد۔ خانوادہ صوفی اعظم قطب دکن ؒ کی بزرگ شخصیت ،سجادہ نشین حضرت مفتی سید الصوفیہ ؒ و فرزند اکبر و جانشین حضرت ابوالتسلیم سید شاہ رضا علی صوفی قادری (نبسہ حضرت زرد علی شاہ شاہ مہاجر مکی ؒ ) حضرت مولانا سید شاہ محی الدین علی صوفی غوث پاشاہ قادری کآ آج صبح کی اولین ساعتوں میں بوقت تہجد انتقال ہوگیا۔ موصوف حضرت اعظم الشائخ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی اعظم قادری ؒ کے برادر زادہ ہوتے ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نور ملک پیٹ قدیم میں ڈاکٹر حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری نے پڑھائی۔ حضرت سید شاہ احمد علی صوفی ثانی قادری پیر پاشاہ و مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری نے دعاکی اور تدفین احاطہ بارگاہ حضرت سید الصوفیہ ؒ نزد درگاہ شریف صوفی اعظم قطب دکن ؒ دریچہ بواہیر کبوتر خانہ قدیم میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 مارچ بروز یکشنبہ 4 بجے دن مسجد خیرالنساء واحد نگر اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید شاہ صفی الدین علی صوفی دستگیر پاشاہ قادری ، سید شاہ زکی الدین علی صوفی قادری شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8790185694 یا 9177888192 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد محی الدین عرف پاشاہ ریٹائرڈ انجینئر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی تارناکہ ساکن بڑا بازار یاقوت پورہ املی بن ولد جناب محمد شمس الدین مرحوم کا بعمر 85 سال ہفتہ 6 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر (جماعت ظہر 2 بجے ) مدینہ مسجد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ، چھاؤنی نادعلی بیگ (روبرو چنچل گوڑہ جیل ) میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد منیر الدین محسن اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391180830 یا 9154896656 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد مصطفی شریف عرف معین ولد جناب محمد مجتبیٰ شریف مرحوم ساکن جہاں نما کا بروز جمعہ 5 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد جہاں نما لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر تکیہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند و دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 7 مارچ کو بعد عصر جامع مسجد جہاں نما لانسر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے 7569710679 یا 9059045815 پر ربط کریں۔
٭٭ سید تجمل حسین ابن سید اعجاز حسین مرحوم کا 6 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ سلطان شاہی میں مولانا سید اکبر حسین رضوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ مجلس زیارت 8 مارچ کو 4 بجے عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347580049 یا 8790754082 پر ربط کریں۔