انفراسٹرکچر ترقی کیلئے امریکی صدر کا دس کھرب ڈالر کا منصوبہ

   

واشنگٹن۔ امریکہ میں مختلف شعبوں میں انفرااسٹرکچر ترقی کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن کے 10کھرب ڈالر کے منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹروں نے منصوبے کو حتمی شکل دیے دی جس کے بعد منصوبوں کی جلد منظوری متوقع ہے ۔ صدر جوبائیڈن نے دس کھرب ڈالر کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔امریکہ کے لیے منصوبے میں سڑکیں، پل، بندرگاہیں ودیگر تعمیرات شامل کی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس اور چندریپبلکن سینیٹرز بھی منصوبے کے حامی ہیں۔2702 صفحات پر مشتمل بل میں 550 ارب ڈالر کے نئے اخراجات شامل ہیں۔