انقلابی شاعر غدر کا صدر دروپدی مرمو کو مکتوب

   

کرناٹک میں زیر دوران مقدمات سے دستبرداری کی اپیل
حیدرآباد ۔29 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) انقلابی شاعر اور سابق نکسلائیٹ غدر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے خلاف درج کئے گئے تمام مقدمات سے دستبرداری کی اپیل کی۔ 2005-06 ء میں یو اے پی اے قانون اور دھماکو اشیاء کے استعمال سے متعلق امتناعی قانون کے تحت تین مقدمات غدر کے خلاف درج کئے گئے اور یہ مقدمات کرناٹک کی مختلف عدالتوں میں زیر دوران ہے۔ صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب میں غدر نے کہا کہ مقدمات کو درج کئے 16 برس گزر گئے لیکن آج تک انہیں کوئی سمن یا وارنٹ وصول نہیں ہوا۔ باوجود اس کے انہیں ایک مفرور ملزم کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ غدر نے کہا کہ ان کیسس میں انہیں سزا ملنے کا امکان نہیں ہیں کیونکہ دیگر مقدمات میں عدالتوں نے انہیں بے قصور قرار دیا ہے ۔ 73 سالہ غدر نے کہا کہ آندھراپردیش اور کرناٹک میں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے جو سازش کا حصہ ہے۔ 2005 ء میں حکومت اور سی پی آئی ماؤسٹ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد مقدمات درج کئے گئے۔ غدر نے بتایا کہ وہ کمزور اور پسماندہ طبقات کی خدمت کر رہے ہیں اور نغموں کے ذریعہ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ غدر نے علحدہ تلنگانہ کی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔ر