انوجی گوڑہ میڑچل میں بیوی اور برادر نسبتیوں کے ہاتھوں شوہر کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ضلع میڑچل کے انوجی گوڑہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں ایک خاتون نے اپنے بھائیوں کی مدد سے شوہر کا قتل کردیا ۔ گلا گھونٹنے کے بعد شوہر کے سر کو دیوار سے مار کر اس کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ جٹاوٹ نریندر جو انوجی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا اس کی بیوی سونی اور اس کے بھائیوں کے ہاتھوں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جٹاوت نریندر اور سونی کی شادی 16 سال قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد میاں بیوی اپنے آبائی مقام کڑتال سے انوجی گوڑہ پہونچے ان کے دو بچے ہیں لڑکا ہاسٹل میں رہتا ہے جب کہ بیٹی ان کے ساتھ رہی تھی ۔ اکثر میاں بیوی جھگڑا کرتے تھے دونوں کو شراب نوشی کی عادت تھی اور اکثر نشہ میں دونوں بحث و تکرار کرتے تھے ۔ گذشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا ۔ اور سونی نے اپنے بھائیوں تناوت رمیش اور تناوت بھاسکر کو طلب کرلیا اور اپنے بھائیوں کی مدد سے شوہر کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b