حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) عبدالمقیت چندا بی آر ایس جنرل سکریٹری نے بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کی سالگرہ کے موقع پر انٹرمیڈیٹ میں ریاستی سطح پر دوسرا رینک حاصل کرنے والی بھونیشوری کو ایک سال کے تعلیمی اخراجات کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر بھی موجود تھے ۔ بھوانیشوری کے والد مولاعلی میں سڑک پر کھلونے فروخت کرکے خاندان کی پرورش کر رہے ہیں۔ عبدالمقیت چندا نے بتایا کہ کے ٹی آر نے بی آر ایس قائدین کو مشورہ دیا تھا کہ کسی مجبور اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ جس کے تحت اسماعیل پروگرام کے تحت عبدالمقیت چندا نے بھوانیشوری کو ایک سال کے تعلیمی خرچ کا چیک کے ٹی آر کی موجودگی میں حوالہ کیا ۔ جس پر کے ٹی آر نے عبدالمقیت چندا کی ستائش کی اور دیگر قائدین کو بھی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔ ش