انٹرمیڈیٹ امتحانات‘ فیس کی ادائیگی کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سکنڈ ایئر ریگولر طلبہ ، ناکام طلبہ کے لئے جنرل اور ووکیشنل کورسس کے امتحانات میں شرکت کیلئے فیس کی ادائیگی کا شیڈول جاری کیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات اپریل 2022 ء میں منعقد ہوں گے۔ امتحانی فیس کی ادائیگی کا آغاز 5 جنوری سے ہوا اور 24 جنوری آخری تاریخ رہے گی۔ 100 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ امتحانی فیس 25 جنوری تا 31 جنوری داخل کی جاسکتی ہیں۔ 500 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ یکم تا 7 فروری ، 1000 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 8 تا 14 فروری جبکہ 2000 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 15 تا 21 فروری امتحانی فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ سکنڈر ایئر ریگولر طلبہ جنہوں نے اکتوبر 2021 ء میں منعقدہ فرسٹ ایئر امتحانات میں شرکت کی ہے ، وہ فرسٹ ایئر کے پاس مضامین میں امپرومنٹ کیلئے اپریل 2022 ء کے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ر