انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

   

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ امتحانات کا تلنگانہ میں جمعہ کو 1443 مراکز میں آغاز ہوا ۔ انٹر سال اول زبان دوم پرچہ 1 کے امتحانات صبح 9 تا 12 بجے دن منعقد ہوئے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کیلئے 4,64,624 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔ اس طرح سال دوم کے امتحانات میں 4,42,767 طلبہ نے شرکت کر رہے ہیں ۔ جس کا آغاز ہفتہ کو ہوگا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ان امتحانات کے انعقاد کیلئے معقول انتظامات کئے ہیں ۔ جملہ 25,513 انویجلیٹرس کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نگرانی کیلئے 75 فلائنگ اسکواڈس اور 150 سیٹنگ اسکواڈس تشکیل دئے گئے ہیں ۔

انٹر نتائج کا 24 جون کو اعلان
حیدرآباد 6 مئی ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج ریاست بھر میں پرسکون انداز میں آغاز ہوا ۔ امتحانی نتائج کا 24 جون کو اعلان کیا جائیگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے 7 مئی سے پرچوں کی اسپاٹ جانچ کا آعاز کردیا جائیگا ۔ ریاست بھر میں پرچوں کی اسپاٹ جانچ کے 14 کیمپس بنائے گئے ہیں۔ 9,07,393 طلبا انٹر امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن میں 4,64,383 سال اول اور 4,42,767 طلباء سال دوم کے امتحان تحریر کریں گے ۔ امتحان صبح 9 تا دوپہر 12 بجے منعقد ہو رہا ہے ۔ طلبا کو نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز میں داخلہ دیا جا رہا ہے ۔ ایک منٹ کی بھی تاخیر پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔