مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں گائیڈنس پروگرام
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی اور ایپسٹ کے نتائج ، رینک کے بعد طلبہ اور سرپرست داخلے ، کورس اور کالجس سے متعلق بے حد بے چین ہیں کہ کونسا کورس اچھا رہے گا ، کس میں داخلے ملے گا ۔اس ضمن میں ادارہ سیاست اور گلوبل انجینئرنگ کالج کے باہمی اشتراک سے کونسلنگ گائیڈنس پروگرام مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی پر منعقد کیا گیا ۔ مسز تیواری ڈین انجینئرنگ کالج نے طلبہ کو مفید مشورے دے کر 4 سالہ انجینئرنگ کورس کی تعلیم سے 40 سالہ کیرئیر کو بہتر بنانے عصری حاضر تقاضوں کو پورا کرنے کی تلقین کی ۔ مسٹر احمد ذیشان وائس پرنسپال نے انجینئرنگ کے تمام برانچس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر عبدالرحمن وائس پرنسپل گلوبل فارمیسی کالج نے بی فارمیسی اور فارما ڈی کیلئے دونوں گروپ ایم پی سی ، بی پی سی طلبہ کو مساوی مواقع بتاتے ہوئے ایپسٹ کے ذریعہ داخلے کی تلقین کی ۔ مسٹر خواجہ علی شعیب نے ویب کونسلنگ کا طریقہ بتایا کہ کالجس کی ترجیح اور کورس کو رینک کے لحاظ سے ویب آپشن دینا ہوگا ۔ جناب ایم اے حمید نے کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار کو بتایا اور اسنادات کو تیار کرکے کونسلنگ میں شرکت کا مشورہ دیا ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی نے اسکالر شپ مواقع بتائے ۔ آخر میں سوال جواب سیشن ہوا ۔