انٹرنیشنل فلائیٹس کا آج سے احیاء

,

   

نئی دہلی : ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے اتوار 27 مارچ سے انٹرنیشنل فلائیٹس کے احیاء کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کے لیے کورونا قواعد پر نظر ثانی کی ہے اور بیشتر پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا وائرس وبا کے باعث 23 مارچ 2020 کو بین الاقوامی پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا ۔ جس میں بتدریج توسیع کی گئی ۔ تقریبا 2 سال کے وقفہ کے بعد کل سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔ دہلی کا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ایرپورٹ ہے جہاں سے کورونا وباء سے پہلے یومیہ 1.8 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت ہوتی تھی ۔۔