انٹر سپلیمنٹری کے دو پرچوں کا امتحان

   

حیدرآباد ۔ 28۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجویشن کے تحت آج فرسٹ ایئر اور سکنڈر ایئر کے دو مضامین کا سپلیمنٹری امتحان منعقد ہوا۔ فرسٹ ایئر کے پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر I اور برج کورس میاتھمیٹکس پیپر I پرچہ جات کیلئے 1106 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا جبکہ 804 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ 302 امیدوار غیر حاضر رہے۔ سکنڈ ایئر کے پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر II اور بریج کورس میاتھمیٹکس II کے امتحان کے لئے 597 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا جن میں سے 445 نے امتحان میں شرکت کی۔ 152 امیدوار غیر حاضر رہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق کسی بھی سنٹر سے نقل نویسی کی اطلاع نہیں ملی اور امتحان پرامن طور پر گزر گیا۔1