حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 1000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحان فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 6جنوری تک توسیع کردی ہے۔ سکریٹری نوین متل کے مطابق فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے ریگولر طلبہ، ناکام امیدوار ( جنرل اور ووکیشنل ) انٹر میڈیٹ امتحانات مارچ 2023 کیلئے ایک ہزار روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 6 جنوری تک اپنے کالج میں فیس جمع کراسکتے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اکاؤنٹ میں کالجس کے پرنسپلس کی جانب سے یہ رقم 7 جنوری تک آن لائن منتقل کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اسی دوران خانگی امیدواروں جو کالجس میں تعلیم حاصل نہیں کئے ہیں وہ حاضری سے استثنیٰ کیلئے 200 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 5 جنوری تک فیس جمع کراسکتے ہیں۔ آرٹس اور ہیومانٹیز کے مضامین کیلئے یہ سہولت دی گئی ہے۔ر