انٹر میڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 24 مئی سے آغاز

   

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر ناکام طلبہ کیلئے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی تا یکم جون منعقد ہوں گے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن شروتی آہوجہ ( آئی اے ایس) کے مطابق فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات روزانہ دو سیشن میں منعقد ہوں گے۔ فرسٹ ایئر کیلئے صبح 9 تا 12 بجے دن اور سیکنڈ ایئر کیلئے دوپہر 2:30 تا شام 5:30 بجے امتحان رہے گا۔ 24 مئی کو سیکنڈ لینگویج پیپرI اور پیپرII کا امتحان رہے گا۔ 25 مئی کو انگلش، 27 مئی میاتھس، باٹنی، پولٹیکل سائینس، 28 مئی میاتھس پیپرIB ، IIB، زوالوجی، ہسٹری، 29 مئی فزکس، اکنامکس، 30 مئی کیمسٹری، کامرس، 31 مئی پبلک ایڈمنسٹریشن، برج کورس میاتھس اور یکم جون کو ماڈرن لینگویج اور جیوگرافی کے امتحانات ہوں گے۔ پریکٹیکل امتحانات 3 جون تا 7 جون دو علحدہ سیشن میں منعقد ہوں گے۔ انوائرمنٹل ایجوکیشن امتحان 11 جون اور ایتھیکس اینڈ ہیومن ویلیوز امتحان 12 جون کو منعقد ہوگا۔ امیدوار 25 اپریل تا 2 مئی امتحانات کی فیس اپنے متعلقہ کالجس میں جمع کراسکتے ہیں۔1