انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر میں31 جولائی تک داخلوں کی اجازت

   

حیدرآباد۔/26جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2023-24 میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلوں کی تاریخ 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔500 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ یکم تا 16 اگسٹ داخلوں کی اجازت رہے گی۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے سرکاری، خانگی، امدادی، غیر امدادی، کوآپریٹیو، اقامتی، سوشیل ویلفیر، قبائیلی بہبود، اقلیتی بہبود کے اقامتی جونیرکالجس، کستوربا گاندھی ودیالیہ اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹر میڈیٹ میں داخلے نئے احکامات کے تحت جاری کریں۔ طلبہ اور اولیائے طلبہ سے اپیل کی گئی کہ وہ صرف مسلمہ جونیر کالجس میں داخلہ حاصل کریں جن کی فہرست ویب سائیٹhttps://tsbie.cgg.gov.in پر دستیاب ہے۔