کانپور(اترپردیش) پولیس کاکہنا ہے کہ ایک انڈر وائیر کی چوری قتل کی وجہہ بنی جب ایک شخص نے اپنے ساتھی ورکر کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا کیونکہ ملزم کے کپڑے مقتول نے چورائے او رپہنے تھے۔
یہ واقعہ جمعرات کے روز کانپور کے دیہات کی ایک فیکٹری کے احاطے میں پیش آیاجہاں پر متوفی کی شناخت وویک کے طور پر ہوئی ہے اور وہ ملزم اجئے ایک ہی روم میں رہتے تھے۔
رپورٹس کے بموجب اجئے اس وقت مشتعل ہوگیاتھا جب وویک نے اس کا انڈرو یر پہنا تھا۔
اکبر پور کے سرکل افیسر سندیپ سنگھ نے کہاکہ ”ساتھی مزدوروں کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر اجئے اور وویک کی بحث گرم ہوگئی۔
بعدازاں وہ ترکاری کاٹنے کی چھری اٹھائی اوروویک پرمتواتر وار کردئے‘ جس کی وجہہ سے وہ تشویش ناک حد تک زخمی ہوگیا۔ پھر اجئے فرار ہوگیا“۔
ساتھی مزدور زخمی حالت میں وویک کوضلع اسپتال لے گیا جہاں سے اسے کانپور کے لالہ لاجپت رائے اسپتال روانہ کیاگیا۔ مذکورہ اسپتال میں آمد کے ساتھ ہی ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔
وویک کی موت کے متعلق پولیس نے کہاکہ اسکے گھر والوں کوجانکاری دی گئی اور وہ کانپور کے دیہت پہنچے
نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کیاگیا
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ایک شکایت پر ہم نے اجئے کے خلاف ایک ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات کے تحت درج کی ہے اور علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے“۔
فیکٹری کے مالک اور ساتھی مزدور ں سے دریافت کررہی ہے کہ قتل کی وجہہ بننے والی پرتشدد بحث کی وجہہ بننے والا حقیقی واقعہ دراصل کیاہے۔