انڈر ورلڈ ڈاؤن روی پجاری جنوبی آفریقہ میں گرفتار

,

   

ہندوستان کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری

نئی دہلی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خطرناک انڈر ورلڈ ڈاؤن روی پجاری جو بیرونی ملک رہ کر اپنی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیتا تھا کو جنوبی آفریقہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی کوششیں جاری ہے ۔ روی پجاری نے انڈر ورلڈ ڈاؤن چھوٹا راجن سے علحدگی کے بعد سنیگیل سے گزشتہ سال ضمانت حاصل کی اور جنوبی آفریقہ فرار ہوگیا جہاں وہ منشیات کی اسمگلنگ اور زبردستی رقومات وصول کرنے کے ریاکٹ میں مصروف ہوگیا ۔ ہندوستان کے انٹلیجنس ذرائع نے بتایا کہ روی پجاری فرضی شناخت کے ساتھ روپوش تھا ۔ اس کا نام جنوبی آفریقہ میں انتھونی فرنانڈیز بتایا گیا ہے ۔ اس کے پاس برکینا فاسو کا پاسپورٹ ہے ۔ یہ علاقہ جنوبی آفر یقہ میں ایک دوردراز موضع میں واقع ہے ۔ ہندوستان کی خارجہ انٹلیجنس ایجنسی سے اطلاع ملنے پر سنیگیل پولیس نے جنوبی آفریقہ پہونچ کر 52 سالہ پجاری کو گرفتار کرلیا ۔ وہ 200 گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے ۔ قتل ، زبردستی رقومات کی وصولی بشمول اس پر کئی مقدمات ہیں ۔ ممبئی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ روی پجاری کو گرفتار کرنے کی ابھی تک توسیع نہیں ہوئی ہے ۔ وزارت خارجی امور جنوبی آفریقہ میں اپنے سفارت خانہ سے ربط پیدا کئے ہوئے ہے ۔