انڈونیشیا: فیول اسٹوریج اسٹیشن میں آتشزدگی، 17 ہلاک

   

جکارتہ : انڈونیشیا کی سرکاری توانائی کمپنی پرتمینا کے ایندھن ذخیرہ کرنے والے اسٹیشن میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جکارتا میں واقع فیول اسٹوریج میں رات 8 بجے کے بعد آگ لگی۔آتشزدگی سے کچھ گھر بھی جلے اور قریبی رہائش پذیر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے سامان سمیٹ کر بھاگ نکلے۔پرتمینا کے ترجمان نے کہا کہ ساڑھے 10 بجے آگ بجھا دی گئی تھی۔فیول اسٹوریج میں آگ بجھنے کے باوجود قریبی گھروں میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا گیا تھا۔فائر فائٹنگ یونٹ کے مطابق مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک بچے سمیت 50 افراد شدید زخمی ہیں۔جکارتا کے گورنر نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کا خرچہ اٹھائے گی