انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

   

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مغربی پاپوا میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح 7:02 بجے آیا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.0 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز رانسیکی شہر سے 46 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سطح سمندر سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ رانسیکی شہر میں تین سے چار شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے حوالے سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔