انڈونیشیا کے صدر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

   

جکارتا : انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو نے پارلیمان میں بھی اکثریت حاصل کرلی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمان میں تقریباً 10 فیصد حصہ رکھنے والی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے نومنتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ناس ڈیم پارٹی کے سربراہ سوریا پالوہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پرابوو کی حمایت فیصلہ ایک پرامید ماحول کو فروغ دے گا اور آنے والی حکومت کے کام کو آسان بنائے گا۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے اس سے قبل جکارتاکے سابق گورنر انیس باسویدان کی حمایت کی تھی۔