انڈیا اتحاد بی جے پی کو شکست فاش دے گا:اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں ان کی پارٹی انڈیا اتحاد کو مضبوط کررہی ہے ۔ انڈیا اتحاد بی جے پی کو ہرائے گا۔ منگل کو بارہ بنکی میں سابق ایم ایل اے اشرفی لال یادو کی مورتی کی نقاب کشائی کے بعد منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ڈی اے ہمارے ساتھ ہے ۔ بی جے پی حکومت پی ڈی اے کے خلاف ہے ۔ پی ڈی اے کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ۔ سماج وادی پارٹی اورپی ڈی اے متحد ہوکر بی جے پی کو ہرائیں گے۔