’انڈیا زکوٰۃ ڈاٹ کام ‘ کے چار سال مکمل

   

ممبئی : دین اسلام کے ایک بنیادی رکن زکوٰۃ کو جمع کرنے اور اس کے لیے مختص مدوں میں، اصل مستحقین تک صحیح طور تقسیم کیلئے پوری دنیا کے مسلمان انفرادی اور اجتماعی سطح پرمختلف طریقہ کار اور حکمتِ عملی اختیار کرکے اپنے دینی فریضہکو ادا کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کوشش کے بطور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے چارسال قبل “انڈیا زکوٰۃ ڈاٹ کام” کے نام سے ہندوستان کے پہلے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم (انٹرنیٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں سے چھوٹی چھوٹی رقومات جمع کرکے ) کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کے ذریعہ سے ابتک 65 ہزار سے زائد زکوٰۃ دہندگان کے ذریعہ 6ہزار سے زائد درخواست دہندگان کے توسط سے 18.5 کروڑ کی زکوٰۃ تقسیم کی جا چکی ہے ۔