انڈیا نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیت لیا

   

دوبئی : انڈر 19 انڈین کرکٹ ٹیم کیلئے سال 2021 ء کا خوشی اور کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا کیونکہ اس نے سری لنکا کو 9 وکٹوں (ڈی ایل ایس سسٹم) سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیاء کپ جیت لیا ہے ۔ دوبئی میں جمعہ کو منعقدہ فائنل بارش سے متاثر ہوا ۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106/9 اسکور کئے ۔ وکی اوستوال نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں لئے۔جواب میں انڈیا نے 102 کے نظرثانی شدہ ٹارگٹ کو 21.3 اوورس میں حاصل کرلیا جبکہ 9 وکٹیں باقی تھیں ۔ اوپنر رگھونشی 56 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔