انڈیا کو نیوزی لینڈ کے مقابل 2-0 کی سبقت

,

   

رانچی میں جمعہ کو روہت شرما زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے بہ آسانی شکست دے کر تین میچ کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل عبور سبقت حاصل کرلی ہے۔میزبانوں نے ٹاس جیتا اور ٹم ساؤتھی کی ٹیم کو پہلے بیاٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز نے اچھی شروعات کے باوجود صرف 153/6 اسکور کئے۔ جواب میں اوپنرس لوکیش راہول اور روہت کی ہاف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے 17.2 اوورس میں 155/3 کے ساتھ جیت مکمل کی۔ راہول نے 65 ، روہت نے 55 رنز بنائے جبکہ وینکٹیش ایئر اور ریشب پنتھ 12 ، 12 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ میڈیم پیس بولر ہرشل پٹیل کو 4-0-25-2 کے اعداد و شمار پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ تیسرا و آخری میچ اتوار کو کولکاتا میں مقرر ہے۔