انڈیا کو کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والی قوم بنانے کی کوششوں پر زور : رجیجو

   

نئی دہلی، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اسپورٹس کرن رجیجو نے آج مرکز اور ریاستوں سے اجتماعی کوششوں کی اپیل کی کہ انڈیا کو صحت کے اعتبار سے فٹ بنایا جائے اور ملک میں اسپورٹنگ کلچر کو فروغ دینے میں مدد کی جاسکے۔ رجیجو امور نوجوانان اور کھیل کود کے انچارج ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزراء اور سکریٹریز کی یہاں کانفرنس میں افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے زور دیا کہ انڈیا نوجوان قوم ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کی توانائی کو قومی ترقی میں جٹایا جائے۔ رجیجو نے ریاستوں سے مرکز کے پروگراموں کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کا تال میل قائم کرنے کی اپیل کی۔
’فٹ انڈیا موومنٹ‘ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا مقصد فٹنس کو ہندوستانیوں کی روزانہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہے۔ رجیجو نے کہا کہ فٹ انڈیا ہر شہری کی تحریک بننا چاہئے۔