انڈیا کے دیئے گئے ہیلی کاپٹر پر طالبان کا قبضہ

   

نئی دہلی : افغانستان میں طالبان کی اشرف غنی حکومت کے خلاف پیشقدمی بڑھتی جارہی ہے۔ دارالحکومت کابل سے دور کئی سرحدی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہوچکا ہے جس کا آغاز امریکی افواج کی ملک سے واپسی کے بعد شروع ہوا تھا۔ 2019ء میں افغانستان کو ہندوستان نے 4 ہیلی کاپٹرس بطور تحفہ دیئے تھے۔ ان میں سے ایک طالبان کے قبضہ میں آچکا ہے جبکہ وہ ملک کے شمالی صوبہ دارالحکومت قندوز کے ایرپورٹ پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہیں جس میں طالبان کو انڈیا کے دیئے گئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔