انڈیا کے 10 بلین ڈالر کے گلوبل بانڈ کی اکٹوبر میں فروخت

,

   

ممبئی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بتایا جاتا ہیکہ اکٹوبر میں سمندر پار بانڈس کی اپنی پہلی فروخت کے ذریعہ بیک وقت 10 بلین ڈالر اکٹھا کرنے پر غور کررہا ہے۔ حکومت جاپانی کرنسی ین یا یورو والے قرض کو ہٹا دینے کو ترجیح دے گی تاکہ کمتر فوائد دینا پڑے۔ سابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ ہندوستان کا بانڈس جاری کرنے کا منصوبہ بڑا جوکھم ہے۔