انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ کی 246 جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری

   

تعلیمی قابلیت دسویں تا ڈگری ، 14 فروری درخواست ادخال کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) کم تعلیم حاصل کرکے سرکاری ملازمتوں کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے۔ مرکزی حکومت کے پبلک سیکٹر ’انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ‘ میں 246 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ جونیر آپریٹر (گریڈI) ۔ 215 ، جونیر اَٹنڈنٹ (گریڈI) ۔ 23 ، جونیر بزنس اٹنڈنٹ (گریڈIII) ۔ 8 ہیں۔ مذکورہ شعبوں میں یہ جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔ جونیر آپریٹر جائیدادوں پر تقرر کیلئے دسویں جماعت کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ آئی ٹی آئی ٹریڈ میں بھی کوالیفائی ہونا لازمی ہے۔ جونیر اَٹنڈنٹ جائیدادوں کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونا ضروری ہے۔ جونیر بزنس اٹنڈنٹ جائیدادوں کیلئے حکومت کی مسلمہ یونیورسٹیوں سے گریجویشن مکمل کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزار کی عمر 31 جنوری 2025ء تک 18 تا 26 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ محفوظ زمرے کیلئے قواعد کے مطابق عمر میں رعایت دی جائے گی۔ درخواست فیس جنرل ؍ ای ڈبلیو ایس اور او بی سی امیدواروں کیلئے 300 روپئے مقرر ہے۔ جبکہ ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو بی ڈی، سابق فوجی امیدواروں کیلئے درخواست فارم کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ iocl.com پر آن لائین درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔2