انڈین حج و عمرہ ایکسپو کا حیدرآباد میں انعقاد

   

۔12 اور 13 اکتوبر کو شمس آباد میں تقریب
حیدرآباد۔9۔اکتوبر ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں دو روزہ انڈین حج و عمرہ ایکسپو 2019 ء 12 اور 13 اکتوبر کو کے ایل سی سی کنونشن ہال شمس آباد میں منعقد ہوگا۔ اس میں ٹراویل ایجنسیوں ، ہوٹلس ، آئی ٹی سرویس پروائیڈر ، عمرہ گروپس ، موبائیل کمپنیاں ، ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ سے متعلق تقریباً 45 اداروں کے نمائندے شرکت کرسکتے ہیں۔ شیخ تاج الدین اور محمد باوزیر (ہائی ٹیک ایونٹس) نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ ایکسپو کے دوران مندوبین تجارتی صلاحیتوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ توقع ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 25 کمپنیاں اور ملک کے مختلف شہروں سے 20 اداروں کے مندوبین شرکت کریں گے جن میں حیدرآباد ، ممبئی ، لکھنو ، دہلی ، بنگلور ، چینائی اور کیرالا شامل ہیں۔ اس ایونٹ کو ہندوستان کی مختلف اسوسی ایشنوں کی تائید حاصل ہے ۔ ایکسپو میں کمپنیاں اپنے اسٹال لگائیں گی۔ مندوبین کے لئے سمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حج اور عمرہ کے عازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ توقع ہے کہ اس پروگرام سے حج اور عمرہ کے عازمین کیلئے بہتر سہولتوں کے امکانات کو یقینی بنایا جا