انڈین ریلویز کی شاندار کامیابی،سیمی فائنل میں داخل

   

حیدرآباد۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے اسپورٹس کامپلکس سکندرآباد میں کھیلے جارہے غنچہ57ویں نہرو سینیئر ہاکی ٹورنمنٹ کے پول بی کے پہلے کوارٹر فائنل میں انڈین ریلویز نے پنجاب اینڈ سندھ بینک کو7-3 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں بہترین ہاکی کھیلنے کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہیں‘ دونوں ٹیموں نے ملک کو کئی بہترین کھلاڑی دیئے ہیں جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن آج کا دن انڈین ریلویزکا رہا جس نے بہترین اسٹک ورک اور موثر ربط ضبط کے ذریعہ شاندار پاس دینے کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب اینڈ سندھ بینک کی ٹیم شروع سے ہی کھیل پر چھائی رہی۔ فرسٹ ہاف کے ساتویں منٹ میں انوسینٹ منڈا نیفیلڈ گول بنا کرکھاتہ کھولا۔17ویں منٹ میں آدتیہ سنگھ نے دوسرا گول بنایا۔مکل شرما نے20 ویں منٹ گول بنالیا۔