دہلی : ہندوستانی پاسپورٹ کے درجہ میں 2021 ء کے مقابل موجودہ سہ ماہی میں بہتری آئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں انڈین پاسپورٹ کو 83 واں درجہ دیا گیا ہے جو گزشتہ سال 90 ویں نمبر پر تھا۔ 2020 ء میں انڈین پاسپورٹ کا رینک 84 تھاجبکہ 2016 ء میں ازبکستان کے ساتھ اس کا رینک 85 تھا۔ جاپان اور سنگاپور انڈیکس میں سرفہرست رہے۔ موجودہ درجہ بندی 2022 ء کے پہلے سہ ماہی کیلئے ہے۔