حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی و ریاستی حکومتیں بہت جلد انڈین پوسٹ پے منٹ بینک میں ڈائرکٹ بنیفیٹ ٹرانسفر اسکیم کے فوائد کی سہولت فراہم کرنے والی ہے ۔ جس کے تحت خواتین حیدرآباد کے جنرل پوسٹ آفس میں قطار لگا کر سیونگ اکاونٹس کھول رہی ہیں ۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان ہی کے خاندان کے افراد نے 12 اکاونٹس کھولے ہیں ۔ ہر ایک فرد ماہانہ تین سو روپئے جمع کررہا ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت نے ہر خاتون کو فی کس دو ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے یہ لوگ یہاں اکاونٹ کھول رہے ہیں ۔ تلنگانہ نے مرکزی حکومت کے ڈی بی ٹی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سبسیڈی اور فلاحی اسکیموں کی ادائیگیوں کو براہ راست استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاسکے ۔ وائی پرساد چیف پوسٹ ماسٹر جی پی او عابڈس نے کہا کہ اس سال 23 مارچ سے روزانہ اوسطاً 400 آئی پی پی بی سیونگ اکاونٹس کھول رہے ہیں ۔ صارفین ڈی بی ٹی اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے سیونگ اکاونٹس کھول رہے ہیں ۔۔ ش