انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ کی یوم آزادی ہند تقریب

   

مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت،عارف قریشی کو ’’میان وتھ فل انرجی‘‘کا خطاب
حیدرآباد 21 اگست (پریس نوٹ) جناب اوصاف سعید سابق معتمد خارجی امور حکومت ہند و سابق سفیر ہند برائے سعودی عرب نے تقریب ’’دعوت جشن آزادی‘‘ سے میڈیا پلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے آغاز کا سہرا مسلمانوں کے سر جاتا ہے علماء کرام نیہندوستانی قوم بالخصوص مسلمانوں میں آزادی ہند کی تحریک کا زبردست جوش اور ولولہ پیدا کیا تھا مولانا حسرت موہانی نے ،انقلاب زندہ بادکے نعرے کے ذریعے جدوجہد آزادی کے تمام مجاہدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق کیا اس تقریب کا اہتمام انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ اور بزم عثمانیہ جدہ سعودی عرب کے زیر اہتمام جناب عارف قریشی جدہ نے کیا تھا جناب اوصاف سعید نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے اس پروگرام کے انعقاد پر جناب عارف قریشی کو دلی مبارکباد دی انہوں نے جناب عارف قریشی کو ,میان وتھ فل انرجی کے خطاب سے نوازا اور کہا کہ عارف قریشی ایک حرکیاتی شخصیت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جدہ میں پہلا خطاب 2008 میں عارف قریشی کو ون مین آرمی کا دیا گیا تھا اس کے بعد 2020 میں کلچرل ایمبسڈر آف انڈین کمیونٹی کے خطاب سے نوازا گیا۔ ابتدا میں جناب لطیف الدین لطیف کنوینر نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ نے پروفیسر ایس اے شکور نے عارف قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 50 سالہ شعری ادبی سماجی خدمات کے اعتراف میں شاندار پیمانے پر جشن منایا جانا چاہیے۔ جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ نے حب الوطنی پر اشعار سنائیاور اس تقریب کو مثالی قرار دیا نواب نجف علی خان نے تمام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور محفل کے انعقاد پر عارف قریشی کی ستائش کی۔ جناب عارف قریشی صد ر اتی خطاب میں کہا کہ انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ کی پہلی اور سب سے قدیم تنظیم ہے جو پچھلے 50 برسوں سے قونصل جنرل اور سفیر ہند کے تعاون سے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جشن آزادی کی تقریب جدہ سعودی عرب و حیدرآباد میں منعقد کرتی آرہی ہے اور آج بھی عارف قریشی صدر انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ وبزم عثمانیہ جدہ کی جانب سے مجاہدین آزادی کو جن کی قربانیوں کی وجہ سے یہ دیش آزاد ہوا بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جناب اطیب اعجاز نے کاروائی چلائی محترمہ تمنا نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کنوینر لطیف الدین لطیف کے شکریہ پر تقریب اختتام کو پہنچی۔