انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ10جنوری تک بڑھا دی گئی ہے

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ حکومت نے چہارشنبہ کے روز انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں دنوں تک 10جنوری 2021تک اضافہ کردیاہے۔

اس کے علاوہ کاروباریوں کو ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں بھی 15فبروری تک اضافہ کردیاگیاہے‘ مرکزی وزرات فینانس نے اپنے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے


قطعی تاریخ میں تیسری مرتبہ اضافہ کیاگیا
تیسرے مرتبہ حکومت نے ائی ٹی آر کی تاریخ میں توسیع کی ہے پہلے 31جولائی سے نومبر30کو عام طور پر رہتا ہے اس میں اضافہ کیاجبکہ پھر31ڈسمبر2020تک کااضافہ کیاتھا۔

اس کے علاوہ راست ٹیکس تنازعات کے حل کی اسکیم ویواد سے واشواس کے تحت حلف نامہ داخل کرنے کی تاریخ بھی 31جنوری تک بڑھادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سالہ جی ایس ٹی معاشی سال2019-20کے لئے داخل کرنے کی تاریخ میں بھی 28فبروری 2021تک کا اضافہ کردیاگیاہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ مذکورہ توسیع کی قطعی تاریخ10جنوری تک ائی ٹی آر 2019-20کے معاشی سال (ایک اندازہ کے مطابق2020-21) کے لئے اور ان کے لئے جس کے اکاونٹس کی اڈٹ کی ضرورت نہیں ہے اور جو ائی ٹی آر۔1اور ائی ٹی آر۔4درکار ہے ان کے لئے ہے۔


ٹیکس ادا کرنے والے کے لئے قطعی تاریخ
دیگر ٹیکس دہندگان جس کے اکاونٹس کا اڈٹ درکار ہے (جس میں اداروں کے پارٹنرس بھی شامل ہیں) اور وہ جو انٹرنیشنل معاشی لین دین پر رپورٹ داخل کرنے والے ہیں کی تاریخ میں 15فبروری2021تک کا اضافہ کردیاگیاہے۔