انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی آپ کے ای میل اورسوشل میڈیااکاؤنٹس پر نظر رہے گی

   

نئی دہلی : حکومت نے سالانہ 12 لاکھ روپئے تک آمدنی کو ٹیکسس فری کردیا ہے ۔ لیکن یکم اپریل 2025 ء سے انکم ٹیکسس ڈپارٹمنٹ کو شہریوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ، ذاتی ای میل ، بینک اکاؤنٹس ، آن لائن انویسٹمنٹ ، اور ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک قانونی رسائی حاصل ہوجائے گی۔ نئے انکم ٹیکسس ایکٹ کے تحت ، ٹیکسس حکام کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ایسے افراد کی جانچ کریں جن کے بارے میں شبہ ہو کہ انہوں نے اپنی آمدنی یا اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔ تاہم دیانتدار ٹیکسس دہندگان کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ موجودہ انکم ٹیکسس ایکٹ 1961 ء کے سیکشن 132 کے تحت ، ٹیکسس افسران کو جائیداد ، کھاتوں اور دیگر مالی دستاویزات کی تلاشی لینے اور ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہے ، اگر انہیں شبہ ہو کہ کسی فرد نے جان بوجھ کر اپنی آمدنی کو چھپایا ہے ۔ اس قانون کے تحت افسران تالے توڑ کر کسی بھی لاکر ، باکس ، یا دیگر کی تلاشی لے سکتے ہیں ۔