دبئی ۔ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز اپنے دونوں وارم اپ میچ ہارچکا ہے جبکہ انگلینڈ نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو اعتماد ہوگا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے اپنے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دیکھائے گا ۔ وہ دفاعی چیمپئن ہیں اور یقیناً انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل یقین فائنل جیتا تھا۔ویسٹ انڈیز کے سابق لیگ اسپنر سیموئیل بدری نے جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے اپنے کالم میں لکھا۔علاوہ ازیںاس سال سوپر10 کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو بھی شکست دی تھی جب کرس گیل نے شاندار سنچری اسکور کی تھی ، لہذا جب بات ٹی 20 ورلڈ کپ کی ہو تو ویسٹ انڈیز کی بالا دستی ہوتی ہے۔کل یہاں ورلڈکپ کے آغاز کے وقت ان دونوں طاقتور ٹیموں میں سے کوئی بھی مقابلہ جیت سکتا ہے۔ دونوں ٹیموں میں کئی ایک ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مقابلے کو ٹیم کے حق میں کرسکتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کسی بھی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتنا لطف نہیں اٹھایا وہ دومرتبہ کی چمپئن ہے ۔ ٹی 20 کرکٹ اور ایونٹ خود ان میں بہت بہترین چیزیں لاتا ہے۔ دوسری طرف انگلینڈ کے پاس اتنا ہی اچھا موقع ہے جتنا کہ کسی بھی فریق کے پاس ہے۔وہ ٹورنمنٹ میں دنیا کی نمبرایک ٹیم کی حیثیت سے شرکت کررہی ہے۔ ہندوستان میں 2016 میں فائنل تک پہنچنے کے بعد اب ان کے پاس نامکمل باب کو ایشیائی حالات میں مکمل کرنا کا موقع ہے۔