انیس بزمی کی اگلی فلم میں دشاپٹانی

   

ڈائرکٹر انیس بزمی حال فی الحال اپنی ایک فلم پاگل پنتی کو لے کر مصروف ہیں جس میں جان ابراہام اور الیانا ڈی کروز کے ساتھ کئی بڑے اداکار کام کررہے ہیں لیکن خبر ہے کہ اس کے بعد انیس جو اپنی اگلی فلم شروع کرنے والے ہیں اس میں دشاپٹانی بھی کام کریں گی۔ دراصل ذرائع کا کہنا ہے کہ پاگل پنتی کے بعد انیس کالج کی لواسٹوری پر مبنی اپنی ایک نئی فلم کی شروعات کرنے والے ہیں جس کے لئے انہوں نے نہ صرف اداکار کارتک آرین کا انتخاب کرلیا ہے بلکہ اس میں کارتک کے مقابل کام کرنے کے لئے اب دشا سے بھی ربط قائم کیا گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ دشا کو بھی اس فلم کی کہانی اور اس میں اپنا کردار پسند آگیا ہے لیکن اب تک انہوں نے اسے سائن نہیں کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بہت جلد دشا اس فلم کو سائن کرسکتی ہیں یہاں بتاتے چلیں کہ فی الحال سلمان خان کے ساتھ بھارت میں کام کررہیں دشا کو لے کر خبر ہے کہ وہ فلم کک 2 میں بھی سلمان کے ساتھ نظر آئیں گی۔