حیدرآبادیکم؍ جنوری ، ( سیاست نیوز) انیل کمار لاہوٹی نے ریلوے بورڈ صدرنشین اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ انڈین ریلوے سرویس کے 1984 بیاچ سے تعلق رکھنے والے انیل کمار لاہوٹی ریلوے مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔ مرکزی کابینہ نے ریلوے بورڈ صدرنشین کے طور پر ان کے نام کی منظوری دی ہے۔ وہ سابق میں ممبر انفرااسٹرکچر ریلوے بورڈ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سیول انجینئرنگ گریجویٹ ہیں اور مادھو انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس گوالیار سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف رورکی سے ماسٹر آف انجینئرنگ کی تکمیل کی۔ انیل کمار لاہوٹی گذشتہ 36 برسوں سے انڈین ریلوے میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے جنرل منیجر سنٹرل ریلویز کے علاوہ ڈیویژنل ریلوے منیجر لکھنو جیسے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ر