ان کا غصہ او رتکبر انصاف پسند تھا : بال ٹھاکرے پر نواز الدین صدیقی کا تبصرہ 

,

   

ممبئی : نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار نواز الدین صدیقی فلم ’’ٹھاکرے ‘‘ میں بال ٹھاکرے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ نواز الدین صدیقی شیو سینا سربراہ بال ٹھالکرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا غصہ اور تکبر منصفانہ تھا جب مہاراشٹرا برے حالات سے گذر ررہا تھا ۔ نوازالدین صدیقی خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مہارشٹرا برے دور سے گذر رہا تھا جب ٹھاکرے صاحب نے مہارشٹرا میں نئی جان ڈالنے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا ۔

مسٹر صدیقی نے کہا کہ میرے خیال سے ٹھاکرے صاحب کا غصہ اور ان کا تکبر منصفانہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب مہارشٹرا میں تمام ملس او رکارخانے بند ہوچکے تھے اور نوجوان اچانک بیروزگار ہوچکے تھے ۔ ایسے حالات میں ٹھاکرے صاحب نے ریاست کو سنبھالا ۔ نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سینکڑوں ملس کے مزد ور بیروزگار ہوگئے تھے ۔ وہ دوسرے ذرائع معاش سے بھی ناواقف تھے ۔ مراٹھا طبقہ کے لوگ سڑک پر آگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے روزگار پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کی ہے ۔ نواز الدین نے کہا کہ یہ مشکل حالات میں بال ٹھاکرے نے مہارا شٹرا کی عوام کاساتھ دیا اور مراٹھا طبقہ کو ان کا کھویا ہوا مقام حاصل ہوا ۔ اسی لئے عوام ٹھاکرے صاحب کو پسند کرتی ہیں او ران کا احترام کرتی ہے ۔

ٹھاکرے فلم کو ابھجیت پانسے نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس فلم کی کہا نی سنجئے راوت نے لکھی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ادا کار نواز الدین صدیقی کا آبائی مقام بہار ہے ۔