اودے پور قتل میں دہشت گرد تنظیمیں ملوث، چیف منسٹر کرناٹک کا تاثر

   

بنگلورو : چیف منسٹر کرناٹک بسواراج بومئی نے آج کہاکہ غیرانسانی اور سفاکانہ ادے پور قتل محض چند افراد کی کارستانی نہیں بلکہ اِس میں دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں بومئی نے کہاکہ یہ واضح طور پر دہشت گردانہ عمل ہے۔ اِس کے پس پردہ وسیع تر بین الاقوامی سازش کارفرما ہے۔ اِس کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اور مجرمین کو پھانسی دینا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت راجستھان جامع تحقیقات کراتے ہوئے اِس گھناؤنے عمل کے مرتکبین کو عبرت ناک سزا دے۔ 28 جون کو پیش آئے قتل کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دونوں نے ٹیلر کنہیا لال کو اُس کی شاپ میں دن دہاڑے موت کے گھاٹ اُتارا۔