اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کی مخالفت

   

دیگلور میں دستخطی مہم ، عوام سے عجلت کرنے کی اپیل

دیگلور :/22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہاراشٹرا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شہروں میں شمار مشہور تاریخی مقام اورنگ آباد اور اسی کیساتھ ساتھ عثمان آباد کے ناموں کو تبدیل نہ کئے جانے کا مطالبہ یہاں پر زور پکڑ رہا ہے۔ یہاں پر یہ ذکر ضروری ہے کہ اورنگ آباد کا نام تبدیل کر کے حکومت مہاراشٹرا نے چھتر پتی سنبھاجی مہاراج کا نام اور اسی طرح سے عثمان آباد کا بھی نام تبدیل کرکے دھارا شیؤ رکھ دیا ہے۔سرکار نے اس تعلق سے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ دیگلور ڈیویژن میں بھی ان ناموں کو تبدیل نہ کیے جانے کامطالبہ زور پکڑ رہا ہے یہاں پر ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں عام شہریوں کی جانب سے حکومت کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد یہ ایک تاریخی حیثیت و شہرت رکھنے والے نام ہیں جہاں پر دنیا کے کونے کونے سے اور ملک کے دور دراز مقامات سے ٹورسٹ ہزاروں کی تعداد میں پہنچتے ہیں اگر اورنگ آباد کا نام تبدیل کریں تو ان کے لیے بہت ہی تکلیف دہ ہوگا۔ اسی مہم کو لیکر کے مفتی عمران،طاہر دیشمکھ، سید سلیم الدین ، محمد ذاکر ، محمد وقار الدین،بابو بھائی، یوسف مرزا، عرفان لالہ اوع شارق خان اور دیگر کارکنان اس مہم کے ذریعے جو کہ عوام الناس انہیں بھرپور تائید حاصل ہو رہی ہے اپیل کی گئی ہے کہ اس فارم کو بھرنے میں اور دستخط کرنے میں پہل و عجلت کریں ایسی اپیل کی گئی ہے۔